Sunday, September 8, 2024

نماز قائم کریں، زکوٰۃ دیں اور روزہ رکھیں : ڈاکٹر سعد بن ناصر کا خطبہ حج

نماز قائم کریں، زکوٰۃ دیں اور روزہ رکھیں : ڈاکٹر سعد بن ناصر کا خطبہ حج
August 31, 2017

مکہ مکرمہ (92 نیوز) اللہ نے قرآن میں اعلان کیا محمد ﷺ کو رحمت العالمین بنا کر بھیجا ۔ نصیحت کرتا ہوں تقوی اختیار کریں ۔ ڈاکٹر شیخ سعد ناصر الششری نے خطبہ حج دیتے ہوئے کہا کہ کوئی مسلم ہو یا غیر مسلم اسلام کسی سے زیادتی کی اجازت نہیں دیتا ۔سیاست کی وجہ سے اُمت تقسیم نہ ہو ۔

مسجد نمرہ میں ڈاکٹر شیخ سعد ناصر الششری نے خطبہ حج دیتے ہوئے کہا کہ مسلمان ایک دوسرے پر ظلم نہ کریں ۔سیاست کی وجہ سے اُمت تقسیم نہ ہو ۔تفرقات میں نہ پڑھو اللہ سے ڈرو۔

ڈاکٹر سعد بن ناصر کا کہنا تھا کہ نماز قائم کریں، زکوٰۃ دیں اور روزہ رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ رب العزت کے سوا کسی کی عبادت نہ کی جائے۔ راہ نجات ایک ہی ہے۔ اللہ کے بتائے راستے پر چلیں۔ ہر معاملے میں آنحضورﷺ کی پیروی کریں۔ نیکیاں گناہوں کو مٹا دیتی ہیں، جو تقویٰ اختیار کرے گا، اللہ اس کی ہر مشکل آسان کرے گا۔

ڈاکٹر شیخ سعد ناصر الششری نے کہا کہ اللہ کا وعدہ ہے کہ متقی ہی جنت میں داخل ہو نگے نصیحت کرتا ہوں تقوی اختیار کرو ۔

ڈاکٹر شیخ سعدبن ناصرکا کہنا تھا کہ شریعت اسلامیہ  نے زمین پر زندگی کومنظم کیا، اللہ نے قرآن میں اعلان کیا کہ حضوراکرم ﷺکو رحمت اللعالمین بنا کر بھیجا۔

ڈاکٹر شیخ سعد ناصر الششری نے مزید کہا کہ شریعت کے احکامات پر عمل پیرا ہونا لازم ہے  انہوں نے کہا کہ رسول اکرم ﷺکو اللہ تعالی نے امت کی ہدایت کے لیے بھیجا، اللہ نے تمام امتوں کو نبی بھیجے، اللہ نے حکم دیا ہے کہ اسی کی عبادت کرواور  اُسی کے سامنے سرجھکاو ۔شریعت نے والدین کی خدمت کا درس بھی  دیا ہے