Friday, April 26, 2024

نماز قائم کریں، برائی کو روکیں، شیخ محمد بن حسن آل الشیخ کا مسجد نمرہ میں خطبہ حج

نماز قائم کریں، برائی کو روکیں، شیخ محمد بن حسن آل الشیخ کا مسجد نمرہ میں خطبہ حج
August 10, 2019
 مکہ (92 نیوز) امام کعبہ شیخ محمد بن حسن آل الشیخ نے مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیتے ہوئے فرمایا نماز قائم کریں، برائی کو روکیں۔ امام الشیخ محمد بن حسن آل الشیخ نے مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیا۔ شیخ محمد بن حسن آل الشیخ نے خطبہ حج میں فرمایا امت مسلمہ کو چاہیے نفرتیں ختم کرکے ایک دوسرے سے شفقت کا معاملہ رکھے۔ اللہ سے ڈرنے والے کو آخرت اور دنیا کے خوف سے نجات ملتی ہے۔ انہوں نے کہا اسلام رحمت کا دین ہے اور رحمت کا راستہ ہے۔ بے شک اللہ کی رحمت احسان کرنے والوں کے قریب ہے۔ امام کعبہ شیخ محمد بن حسن آل الشیخ نے فرمایا نجات کا راستہ صرف اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامنے میں ہے۔ اللہ کی رحمت اللہ کے غضب پر غالب ہے۔ گناہ جتنے بھی ہو جائیں اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہو۔ الشیخ محمد بن حسن آل الشیخ نے خطبہ حج دیتے ہوئے فرمایا اہل ایمان آپس میں صلہ رحمی سے پیش آتے ہیں۔ رحمت کا ذمہ اللہ نے لیا ہے، اہل ایمان ایک دوسرے پر رحم کریں۔ انہوں نے کہا اللہ کی توحید اور وحدانیت کو مضبوطی سے پکڑنا چاہیے۔ اللہ کی بات کبھی تبدیل نہیں ہوتی۔ اپنے والدین، رشتہ داروں سے بھلائی  کا راستہ اختیار کریں۔