Friday, April 26, 2024

نماز عشاء کے بعد بند مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ کو نماز فجرسے قبل دوبارہ کھولا گیا

نماز عشاء کے بعد بند مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ کو نماز فجرسے قبل دوبارہ کھولا گیا
March 6, 2020
 ریاض (92 نیوز) نماز عشاء کے بعد بند مسجد الحرام اور مسجد نبوی کو نماز فجر سے قبل دوبارہ کھولا گیا۔ خانہ کعبہ سے ملحقہ صحن ،صفا اور مروہ کے درمیان راستہ بند ہے۔ سعودی حکام نے کرونا وائرس سے بچاؤ کے پیش نظر جمعرات کو مسجد نبوی ﷺ اور مسجد الحرام کو نماز عشاء کے ایک گھنٹے بعد بند کر دیا تھا تاکہ انہیں جراثیم کش ادویات سے دھو کر صاف کیا جا سکے ۔ خانہ کعبہ کے صحن میں سیکورٹی افراد کے علاوہ کوئی شخص موجود نہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق دونوں مساجد کو نماز فجر سے ایک گھنٹہ قبل دوبارہ کھولا گیا۔ سعودی حکام کے مطابق خانہ کعبہ سے ملحقہ صحن مطاف اور  صفا و مروہ کے درمیان والا راستہ فی الحال بند رہے گا۔ آب زمزم کی سبیلیں بھی بند رہیں گی جبکہ سعودی عرب کی تمام مساجد میں جمعے کے خطبات دس منٹ کے ہونگے ۔ سعودی عرب نے کرونا وائرس کے پیش نظر اپنے شہریوں اور دیگر غیر ملکی عمرہ زائرین پر پابندی عائد کر رکھی ہے ۔ اب تک وہاں وائرس کے پانچ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں ۔