Thursday, March 28, 2024

نلترحادثے میں شہید اہلکاروں کی نمازجنازہ آرمی ہیلی پیڈ گلگت میں ادا کر دی گئی

نلترحادثے میں شہید اہلکاروں کی نمازجنازہ آرمی ہیلی پیڈ گلگت میں ادا کر دی گئی
May 9, 2015
گلگت (92نیوز) نلترحادثے میں شہید اہلکاروں کی نمازجنازہ ادا کر دی گئی، نمازجنازہ آرمی ہیلی پیڈ گلگت میں ادا کی گئی۔ نلتر سانحے میں شہید ہونیوالے دو پائلٹس میجر التمش، میجر فیصل اور ٹیکنیشن نائب صوبیدار ذاکر کی نماز جنازہ آرمی ہیلی پیڈ گلگت میں اد ا کی گئی جس میں اعلیٰ سول و فوجی حکام نے شرکت کی۔ شہید ہونیوالے پائلٹس اور ٹیکنیشن کی میتیں اسلام آباد روانہ کی جائیں گی۔