Saturday, April 20, 2024

نلتر ہیلی کاپٹر حادثہ کی وجہ سے انٹرنیشنل سپورٹس فیسٹیول کوملتوی کردیا گیا

نلتر ہیلی کاپٹر حادثہ کی وجہ سے انٹرنیشنل سپورٹس فیسٹیول کوملتوی کردیا گیا
May 8, 2015

 لاہور(92نیوز)20مئی کو منعقد ہونے والے انٹرنیشنل سپورٹس فیسٹیول کو نلتر میں ہیلی کاپٹر حادثہ کے باعث ملتوی کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب گورنمنٹ کی طرف سے20مئی کو منعقدہ سپورٹس فیسٹیول کو نلتر حادثہ میں ہونیوالی اموات کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا ہے ۔

اس سپورٹس فیسٹیول میں 26ممالک کی ٹیموں نے شرکت کرنی تھی ،دوسو بھارتی کھلاڑیوں پر مشتمل دستےنے اس انٹرنیشنل سپورٹس فیسٹیول میں خصوصی شرکت کرنی تھی ۔

اب تک اس فیٹسیول کی تاریخ کا دوبارہ اعلان کیا جائے گا۔