Saturday, May 18, 2024

نلتر وادی میں بین الاقوامی اسکینگ چیمپئن شپ کا انعقاد

نلتر وادی میں بین الاقوامی اسکینگ چیمپئن شپ کا انعقاد
February 13, 2019
نلتر( 92 نیوز) وادی نلتر میں بین الاقوامی اسکینگ چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان سمیت 12 ملکوں کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا ۔ مقابلوں میں برطانیہ، ترکی، یوکرائن،افغانستان،ہانگ کانگ بیلجیئم، مراکش، آذربائیجان اور تاجکستان  کے اسکیرز شامل تھے ، سیاحوں نے پاکستان کی سیر اور قدرتی حسن کو کبھی نہ بھولنے والا تجربہ قرار دے دیا۔ دوسری جانب گلگت بلستستان کی وادی نلتر میں 15 ہزار فٹ کی بلندی پر ہونےوالے اسکیئنگ چیمپئن شپ کے  عالمی میڈیا میں بھی چرچے  رہے ، بین الاقوامی میڈیا پاکستان کے قدرتی حسن کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکا۔ ایونٹ میں یوکرائن کے اسکیرز  چھائے رہے اور سلالم اور جائنٹ سلالم ایونٹس میں  2 سونے ،تین چاندی اور تین کانسی تمغوں کے ساتھ سرفہرست رہے۔ ایونٹ میں شریک  عالمی کھلاڑی بھی  پاکستان  کی حسین وادیوں  میں کھو گئے ، کھلاڑیوں کا کہنا تھا  اب پاکستان اسکینگ کے حوالے سے جاناجائیگا۔ ایونٹ میں اسکینگ کے علاوہ پہلی بار سنو بورڈنگ اور آئس ہاکی کے مقابلے بھی منعقد ہوئے، مقابلوں کے اختتام پر بون فائر کا بھی اہتمام کیا گیا۔