Saturday, April 20, 2024

نلتر حادثہ: مرنیوالوں کی میتیں اسلام آباد منتقل، پاک فوج کے دستے نے سلامی دی، میتوں کو اعزاز کےساتھ ان کے ملکوں میں روانہ کیا جائے گا

نلتر حادثہ: مرنیوالوں کی میتیں اسلام آباد منتقل، پاک فوج کے دستے نے سلامی دی، میتوں کو اعزاز کےساتھ ان کے ملکوں میں روانہ کیا جائے گا
May 9, 2015
اسلام آباد (92نیوز) گلگت ہیلی کاپٹر حادثے میں ناروے، فلپائن کے سفیروں سمیت7مرنیوالوں کی میتیں اسلام آباد نورخان ایئرپورٹ پہنچا دی گئیں۔ گلگت میں پاک فوج کے دونوں پائلٹس میجرالتمش، میجرفیصل اور ٹیکنیشن کی نماز جنازہ ادا کی گئی اور ہیلی کاپٹرکے ذریعے میتوں کو اسلام آباد پہنچایا گیا جہاں چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف اور چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود نے میتوں کو وصول کیا۔ پاک فوج کے دستے نے سلامی بھی پیش کی۔ اس موقع پر مرنیوالوں کے ورثائ، سفراءکے عزیزواقارب بھی موجود تھے۔ حادثے کے زخمیوں کو بھی سی ون تھرٹی کے ذریعے اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس موقع پر سیکرٹری خارجہ اعزاز چودھری نے کہا اس حادثہ پر پاکستانیوں کے دل دکھی ہیں۔ حادثے میں ناروے ،فلپائن کے سفیر اور ملیشیا، انڈونیشیا کے سفیروں کی بیگمات بھی ہلاک ہو گئی تھیں۔ انکی میتوں کو پورے اعزاز کیساتھ روانہ کیا جائے گا۔ حادثہ کے سوگ میں آج ملک بھر میں قومی پرچم سرنگوں رہا ہے۔