Sunday, September 8, 2024

نقیب کے نام پر سیاست یا فنڈ جمع کرنیکی اجازت نہیں دی ، والد نقیب اللہ محسود

نقیب کے نام پر سیاست یا فنڈ جمع کرنیکی اجازت نہیں دی ، والد نقیب اللہ محسود
June 10, 2019
کراچی ( 92 نیوز) نقیب اللہ محسود کے والد نے بیٹے کے نام پر بعض افراد کی سیاست کو مسترد کر دیا ، اپنے پیغام میں بولے کہ کسی کو نقیب کے نام پر سیاست یا فنڈ جمع کرنے کی اجازت نہیں دی ۔ والد نقیب اللہ محسود کا کہنا تھا کہ  انہیں پاکستان کی عدالتوں اور انصاف پر پورا یقین ہے ، فوج کے خلاف بولنے والے دراصل پاکستان کےمخالف ہیں۔ بیرونی عناصر کے ایجنڈے کو مسترد کرتے ہوئے  نقیب اللہ محسود کے والد نے کہا کہ  مجھے ایک سال میں انصاف ہوتا نظر آرہا ہے  ، پاکستان کی عدالتوں اور انصاف پر پورا یقین ہے  ،نقیب  کے نام پر کسی کو سیاست کرنے کی اجازت نہیں دی۔