Monday, September 16, 2024

نقیب قتل کیس، گرفتار 6 پولیس اہلکاروں کے ریمانڈ میں چھے فروری تک توسیع

نقیب قتل کیس، گرفتار 6 پولیس اہلکاروں کے ریمانڈ میں چھے فروری تک توسیع
February 1, 2018

کراچی (92 نیوز) کراچی میں انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت نے نقیب قتل کیس میں گرفتار ہونے والے چھ پولیس اہلکاروں کے ریمانڈ میں چھ فروری تک توسیع کر دی ۔
پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان ابتدائی تفتیش میں جرم کا اعتراف کر چکے ہیں ۔
منگل کے روز جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں دو عینی شاہدین نے تین پولیس اہلکاروں کو شناخت کیا تھا ۔
ملزمان میں سب انسپکٹر یاسین، اے ایس آئی سُپرد حسین، اے ایس آئی اللہ یار و دیگر شامل ہیں ۔