Tuesday, April 23, 2024

نقیب قتل کیس کا مرکزی ملزم راؤ انوار 2 مئی تک جیل منتقل

نقیب قتل کیس کا مرکزی ملزم راؤ انوار 2 مئی تک جیل منتقل
April 21, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی انسداد دہشتگردی عدالت نے نقیب قتل کیس کے مرکزی ملزم راؤ انوار کو 2 مئی تک جیل بھیج دیا ۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر چالان پیش کرنے کا بھی حکم دیا ۔ نقیب محسود قتل کیس کے مرکزی ملزم راؤ انوار کی ایک اور پیشی ہوئی۔ پولیس اپنے پیٹی بند افسر کو ہتھکڑی لگائے بغیر شاہانہ انداز میں لائی ۔ راؤ انوار کے چہرے پر مسکراہٹ ایک ماہ کے ریمانڈ کی کہانی سنا رہی تھی ۔ سماعت کے دوران عدالت کو بتایا گیا کہ تفتیش مکمل کرلی گئی ۔ نقیب قتل کیس کے مرکزی ملزم نے کہا کہ مقدمے کا چالان پیش ہونے کے بعد نقیب محسود کے بارے میں حقیقت سامنے آجائے گی ۔ ادھر جرگہ عمائدین نے سندھ حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا اور راؤانوار کو جیالی سرکار کا مہمان خصوصی قرار دیا ۔ سابق ایس ایس پی کو نقیب محسود کیخلاف جھوٹے مقدمے، اسلحہ ایکٹ اور بارودی مواد کے مقدمے میں انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت میں پیش کیا گیا ۔ مختصر سماعت کے بعد راؤ انوار کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ۔ منتظم عدالت میں پیشی سے پہلے راؤ انوار کو لانے والی بکتر بند نے ہمت ہار دی ج سے سکیورٹی کا پول بھی کھل گیا ۔ راؤ انوار کو دوسری گاڑی میں بٹھایا گیا اور بکتر بند کو دوسری گاڑی کی بیٹری سے چلنے کے قابل کیا گیا ۔