Saturday, April 27, 2024

نقیب قتل کیس ، مظاہرین کا راؤ انوار کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ

نقیب قتل کیس ، مظاہرین کا راؤ انوار کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ
June 25, 2018
کراچی (92 نیوز) نقیب قتل کیس میں جرگہ عمائدین نے راؤ انوار کے گھر کو سب جیل قرار دینے کیخلاف سندھ ہائیکورٹ کے باہر احتجاج کیا ۔ مظاہرین نے راؤ انوار کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ بھی کر دیا ۔ راؤ انوار کے گھر کو سب جیل قرار دینے کیخلاف جرگہ عمائدین کی درخواست پر سندھ ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی ۔ درخواست گزار کے وکیل نے دلائل میں کہا سابق ایس ایس پی کو غیرقانونی طور پر گھر میں رکھا گیا ہے ۔ اس طرح مرکزی ملزم کیس کے گواہوں پر اثرانداز ہو رہا ہے ۔ وکیل نے کہا راؤانوار کو وی آئی پی پروٹوکول دیا جارہا ہے جبکہ مرکزی ملزم کو جیل منتقل کر کے ملزمان کی طرح سلوک کیا جائے ۔  ادھر عمائدین نے کہا آصف زرداری کا بہادر بچہ ہمارے بچوں کا قاتل ہے ۔ سندھ حکومت راؤ انوار کو ہر سہولت دے رہی ہے ۔ عدالت نے فریقین کے وکلاء کو 29 جون کر دوبارہ پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔