Thursday, April 25, 2024

نقیب اللہ کیسے گرفتارہوا، مقابلہ کس نے کیا ، حقائق سامنے آگئے

نقیب اللہ کیسے گرفتارہوا، مقابلہ کس نے کیا ، حقائق سامنے آگئے
January 20, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) نقیب اللہ کیسے گرفتار کیا گیا ؟۔ مقابلہ اور قتل کس نے کیا ؟۔  حقائق سامنے آگئے۔

تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ایس ایس پی راؤ انوار نے کریمنل ریکارڈ نہیں دیکھا مقابلہ کردیا۔

تحقیقات میں یہ بھی انکشاف کیا گیا کہ نقیب اللہ کو سچل چوکی انچارج اکبر نے سہراب گوٹھ سےگرفتارکیا ۔ اس سے 5 لاکھ روپے برآمد ہوئے جو اہلکاروں نے مبینہ طور پر آپس میں بانٹ لئے۔

تحقیقاتی ٹیم نے نقیب اللہ کے اہلخانہ  کو مقدمے کے اندارج کیلئے پولیس سے رابطہ کرنے کی ہدایت کر دی ۔