Thursday, March 28, 2024

نقیب اللہ کیس ، راؤ انوار سمیت تمام افسران کی گرفتاری کا فیصلہ

نقیب اللہ کیس ، راؤ انوار سمیت تمام افسران کی گرفتاری کا فیصلہ
January 21, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) نقیب اللہ کیس میں اہم اور بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے ۔  راؤ انوار سمیت تمام افسران کی گرفتاری، ملیر کے تمام ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کی گرفتاری کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔

راؤ انوار سمیت تمام افسران کی گرفتاری ، ضلع ملیر کے تمام ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کی تبدیلی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔ اہم فیصلہ ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ثنا اللہ عباسی کی زیر صدارت تحقیقاتی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے راؤ انوار سمیت پولیس پارٹی کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار کارروائیاں شروع کردی ہیں ۔  گرفتاری کے ڈر سے راؤ انوار ساتھیوں سمیت روپوش ہوگئے ہیں ۔  ذرائع کے مطابق اب تک کوئی بھی افسر اور اہلکار کمیٹی کے سامنے پیش نہیں ہوا۔

ادھر ایڈشنل آئی جی ثنا اللہ عباسی نے پختونخوا میں نقیب اللہ کے قریبی رشتے داروں سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے اور انہیں کراچی آنے پر فول پروف سیکورٹی دینے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

دوسری جانب 92 نیوز نے نقیب اللہ کو کاروبار کیلئے رقم دینے والے کا سراغ لگالیا ۔  نقیب اللہ کو رقم کسی اور نے نہیں بلکہ بیرون ملک مقیم اس کے بھائی فرید اللہ نے فراہم کی تھی۔