Thursday, April 25, 2024

نقیب اللہ کیس، ایس ایچ او شاہ لطیف عہدے سے فارغ ، سی پی او نے راؤ انوار کو طلب کرلیا

نقیب اللہ کیس، ایس ایچ او شاہ لطیف عہدے سے فارغ ، سی پی او نے راؤ انوار کو طلب کرلیا
January 18, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) نقیب اللہ قتل کیس  میں ایس ایچ او شاہ لطیف کو عہدے سے ہٹادیاگیا ۔ جبکہ سی پی او نے راؤ انوارکو طلب کرلیاْ

واقعے سے متعلق تحقیقاتی ٹیم کا کہنا ہے کہ امان اللہ مروت نے غلط بیانی سے کام لیا اور  واقعے کو غلط رنگ دینے کی کوشش کی ۔

واقعے کو غلط رنگ دینے کی کوشش کرنے پر امان اللہ مروت کے خلاف بھی تحقیقات کی جائیں گی ۔ ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کو بھی سی پی او طلب کر لیا گیا۔

دوسری جانب نقیب اللہ محسود کی میت ٹانک سے جنوبی وزیرستان روانہ  کر دی گئی ۔ تیسری  نمازجنازہ کل آبائی گاؤں مکین میں ادا کیا جائے گی ۔

 ورثا کی جانب سے انصاف کے لیے فوج اور سپریم کورٹ ججز پر مشتمل کمیٹی بنانےکا مطالبہ کر دیاگیا ہے ۔

ورثا کا کہنا تھا کہ نقیب اللہ محسود سے برآمد ہونےوالاوطن کارڈ پاک فوج نے جاری کیا تھا۔