Thursday, March 28, 2024

نقیب اللہ محسود کی ہلاکت ،آئی جی سندھ نے تحقیقاتی کمیٹی بنادی

نقیب اللہ محسود کی ہلاکت ،آئی جی سندھ نے تحقیقاتی کمیٹی بنادی
January 18, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) پولیس مقابلے میں نقیب اللہ محسود کی ہلاکت نے کئی سوالات کو جنم دے دیا ۔ نقیب اللہ سہراب گوٹھ سے گرفتار ہوا تو پھر شاہ لطیف ٹاؤن میں مقابلہ کیسے ہوگیا؟ ۔ پولیس مقابلہ اصلی تھا یا نہیں ؟ ۔  مقابلے میں نقیب اللہ سمیت 4 دہشت گرد مارے گئے لیکن ایک بھی پولیس اہلکار زخمی نہیں ہوا؟ ۔ گتھی سلجھانے کیلئے آئی جی سندھ نے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ۔

نقیب اللہ ماڈل تھا یا دہشت گرد  ایس ایس پی رائو انوار بھی ان سوالوں کا جواب دینے سے قاصر ہیں ۔

آئی جی سندھ نے ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ثناء اللہ عباسی کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ۔ قائم کمیٹی مقابلے کے اصلی یا جعلی ہونے کا تعین کرے گی ۔

کمیٹی 3 روز میں رپورٹ مکمل کر کے آئی جی سندھ کو پیش کرے گی ۔  کمیٹی کا تحقیقات کی روشنی میں سفارشات بھی دینے کی ہدایت کی گئی ہے ۔