Monday, May 13, 2024

نقیب اللہ قتل کیس ، ملزم پولیس اہلکاروں کی ضمانت کی درخواستیں مسترد

نقیب اللہ قتل کیس ، ملزم پولیس اہلکاروں کی ضمانت کی درخواستیں مسترد
January 24, 2020
 کراچی (92 نیوز) نقیب اللہ قتل کیس میں ملزم پولیس اہلکاروں کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دی گئیں۔ سندھ ہائی کورٹ نے نقیب اللہ قتل میں ملوث پولیس اہلکار اللہ یار خان اور دیگر کی  ضمانتوں کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کو 3 ماہ میں مقدمے کا فیصلہ سنانے کا حکم دیا۔ پولیس اہلکار اللہ یار ، نازک، شکیل فیروز اور دیگر نے ضمانت کے لئے درخواست دائر کی تھی۔