Friday, September 20, 2024

نقیب اللہ قتل کیس ، عدالت کا فریقین سے 30 مارچ تک رپورٹ پیش کرنے کا حکم

نقیب اللہ قتل کیس ، عدالت کا فریقین سے 30 مارچ تک رپورٹ پیش کرنے کا حکم
February 20, 2018

کراچی (92 نیوز) نقیب اللہ قتل کیس میں عدالت نے فریقین سے 30 مارچ تک رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔
سندھ ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ کے روبرو راؤ انوار کے مبینہ جعلی پولیس مقابلوں کی تحقیقات کے لیئے درخواست کی سماعت ہوئی ۔
سماعت میں محکمہ داخلہ ، آئی جی سندھ اور دیگر نے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت مانگ لی ۔
اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے کہا کہ راؤ انوار کے خلاف درخواست ناقابل سماعت ہے جس پر عدالت نے درخواست گزار سے درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق بھی دلائل طلب کر لیے ۔
ادھر مزمل ممتاز نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ راؤ انوار نے دوران ملازمت اختیارات سے تجاوز کیا ۔ اب تک مبینہ طور پر 250 سے زائد افراد کو جعلی مقابلوں میں ہلاک کیا ۔ تحقیقات کے لئے بورڈ قائم کیا جائے ۔
عدالت نے فریقین کو 30 مارچ تک رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔