Friday, March 29, 2024

نقیب اللہ قتل کیس ، عدالت نے راوانوار کو جیل منتقل کرنیکا حکم دے دیا

نقیب اللہ قتل کیس ، عدالت نے راوانوار کو جیل منتقل کرنیکا حکم دے دیا
June 29, 2018
کراچی (92 نیوز)  نقیب اللہ ماورائے عدالت قتل کیس میں جسٹس کے کے آغا نے کہا کہ کس قانون کے تحت راوانوار کو اس کے گھر میں رکھا گیا ہے۔ عدالت نے حکم دیاکہ راوانوار کو جیل منتقل کیاجائے۔ راوانوار کے گھرکو سب جیل قراردینے کے خلاف درخواست کی سندھ ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔ سندھ ہائیکورٹ نے راوانوار کو اس کے گھر میں رکھنے پر برہمی کا اظہار کیا۔ جسٹس کے کے آغا نے کہا کہ کس قانون کے تحت راوانوار کواس کے گھرپر رکھا گیا ہے۔ راو انوار ایک دن بھی جیل نہیں گیا انہیں کس سے خطرہ ہے ۔ عدالت نے کہا کہ راو انوار کو جیل منتقل کیا جائے ورنہ سب جیل قرار دینے کا نوٹی فیکیشن معطل کر دیں گے۔ جسٹس  کے کے آغا نے کہا کہ نقیب اللہ قتل کیس انتہائی ہائی پروفائل ہے معمولی نہ لیا جائے۔ عدالت نے راوانور کے وکیل کی عدم حاضری پر بھی برہمی کا اظہار کیا اور کہا آئندہ سماعت پر راو انوار کا وکیل پیش نہ ہوا تو حکم نامہ جاری کر دیں گے۔ اس سے پہلے نقیب اللہ جرگہ عمائدین نے راوانوار کو پروٹوکول دینے کے خلاف ہائیکورٹ کے باہر احتجاج کیا۔ اور راو انوار کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔