Tuesday, April 23, 2024

نقیب اللہ قتل کیس ، سابق ایس ایس پی ملیر کی آئی جی آفس طلبی

نقیب اللہ قتل کیس ، سابق ایس ایس پی ملیر کی آئی جی آفس طلبی
January 22, 2018

کراچی (92 نیوز) نقیب اللہ قتل کیس میں سابق ایس ایس پی ملیر راو انوار کو آج آئی جی آفس میں بلوا لیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق راو انوار کو آج کی طلبی میں مبینہ مقابلے، جھوٹے مقدمات، مرضی کی تفتیش ، زمینوں پر قبضے اور انکاونٹر اسپیشلسٹ کا حساب دینا ہو گا ۔
نوٹس گھر، وائر لیس پر اور ہیڈ کوارٹر بھی بھجوا دیا گیا ۔ نوٹس کے مطابق ہیومن رائٹس کمیشن کے اعلٰیٰ افسران راو انوار اور ٹیم کو سننا چاہتے ہیں۔
ادھر راو انوار طلبی کے باوجود ڈی آئی جی ایسٹ کے پاس پیش نہ ہوئے۔
ڈی آئی جی ایسٹ سلطان خواجہ نے کہا کہ راو انوار کو ہم پر اعتبار نہیں تو آئی جی سندھ کے پاس پیش ہو جائیں۔
دوسری جانب راو انوار کے قریبی بیس افسران و اہلکاروں کے بینک اکاونٹس، سمز کارڈ اور پاسپورٹس کا ڈیٹا حاصل کرنے کا کام شروع کر دیا گیا ۔