Friday, April 26, 2024

نقیب اللہ قتل کیس، راؤ انوار کے خلاف دو اہم گواہ بیان سے منحرف

نقیب اللہ قتل کیس، راؤ انوار کے خلاف دو اہم گواہ بیان سے منحرف
July 21, 2020
کراچی (92 نیوز) کراچی میں نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت میں نیا موڑ آ گیا، سابق ان کاؤنٹر اسپیشلسٹ راؤ انوار کے خلاف دو اہم گواہ بیان سے منحرف ہوگئے۔ منحرف گواہوں میں پولیس اہلکار شہزادہ جہانگیر اور رانا آصف شامل ہیں، گواہوں نے عدالت میں بیان دیا کہ سابق ایس ایس پی کے خلاف بیان زبردستی لیا گیا تھا، رانا آصف کا کہنا تھا کہ میرے علم میں یہ واقعہ نہیں ہے، مجھ سے زبردستی بیان لیا گیا تھا۔ شہزادہ جہانگیر نے بیان دیا کہ سابقہ بیان میں کوئی صداقت نہیں۔ صلاح الدین پنہور ایڈوکیٹ کا کہنا تھا کہ گواہان نے سابق ایس ایس پی راؤ انوار کے دبائو میں آکر بیان تبدیل کیا، گواہوں کے بیانات تبدیل کرانے کے حوالے سے ہم خدشات کا اظہار کرچکے ہیں۔ مقدمہ کی سماعت کے موقع پر رائؤ نوار سمیت دیگر ملزمان پیش ہوئے، عدالت نے آئندہ سماعت پر دیگر گواہوں کو طلب کرلیا۔