Friday, April 19, 2024

نقیب اللہ قتل کیس ، راؤ انوار کو ازخود اورنج جیکٹ سے استتثنیٰ مل گیا

نقیب اللہ قتل کیس ، راؤ انوار کو ازخود اورنج جیکٹ سے استتثنیٰ مل گیا
May 19, 2018
کراچی (92 نیوز) نقیب قتل کیس کے ملزم راو انوار کو اورنج جیکٹ سے از خود استشنیٰ دیدیا۔ دیگر ملزمان کو اورنج جیکٹ پہنا کر عدالت میں پیش کیا جاتا ہے۔ نقیب اللہ قتل کیس کے ملزم راؤ انوار کو عدالت میں گرمی کا احساس ہو گیا۔ پیٹی بند بھائیوں سے گپ شپ کےدوران اے سی خراب ہونے کا تذکرہ کیا ۔ راو انوار نےکہا لگتا ہے اے سی ٹھیک نہیں، اس لئے پسینہ آرہا ہے، وکیل صفائی نے بھی تائید کر دی، عامر منصوب نے کہا کہ گرمی بہت ہے، پنکھا چلوا دیں، جس پر عدالت کے اسٹاف نے پنکھے چلوا دیئے۔ عدالت نے سی ڈی کی کاپیاں پیش کرنے کا حکم دیدیا تو مقدعی کے وکیل نے راو انوار کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ عدالت نے سی ڈی کی کاپیاں طلب کرتے ہوئے سماعت 28 مئی تک ملتوی کر دی۔