Thursday, September 19, 2024

نقیب اللہ قتل کیس ، 2 گواہوں نے 3 پولیس اہلکاروں کو شناخت کر لیا

نقیب اللہ قتل کیس ، 2 گواہوں نے 3  پولیس اہلکاروں کو شناخت کر لیا
February 19, 2018

کراچی (92 نیوز) نقیب اللہ قتل کیس میں گرفتار تین پولیس اہلکاروں کی جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں شناختی پریڈ ہوئی ۔ دو گواہوں نے تینوں پولیس اہلکاروں عبدالحی ، غلام ناظر اور شفیق کو شناخت کر لیا جس کے بعد تینوں پولیس اہلکاروں کو پولیس کے حوالے کر دیا ۔
دوسری جانب مفرور راوانوار کی ملیرضلع سے گرفت کمزورکرنے کے لئے اقدامات جاری ہیں ۔
ایس ایس پی ملیر عدیل چانڈیو نےملیر سترہ میں سے پانچ تھانے ختم کرنے کے لئے ایڈیشنل آئی جی کوخط لکھ دیا ۔
ذرائع کےمطابق مبینہ ٹاون، سچل، سہراب گوٹھ ، سائٹ سپرہائی وے اورگلشن معمار تھانے ختم کرنے کی سفارش کی گئی ہے ۔
خط میں کہا گیا کہ چار تھانےضلع ایسٹ اور ایک تھانہ ویسٹ زون میں شامل کیا جائے ۔
پانچوں تھانے سابق ایس ایس پی ملیر کی درخواست پر ضلع ملیر میں شامل کئے گئے تھے ۔