Friday, March 29, 2024

نقصان پہنچانے کیلئے مجھے نیب آفس بلایا گیا ، مریم نواز

نقصان پہنچانے کیلئے مجھے نیب آفس بلایا گیا ، مریم نواز
August 11, 2020

لاہور ( 92 نیوز) مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے نیب آٖفس کے باہر گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ   کارکنان پر شیلنگ ، لاٹھی چارج اور پتھراؤ کی مذمت کرتی ہوں۔

مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ  مجھے آج بلایا ہے تو سنیں بھی ،جواب دیے بغیر نہیں جاؤں گی ، نیب آفس کے باہر کھڑی ہوں ، واپس نہیں جاؤں گی ۔

 مریم نواز نے کہا کہ حوصلہ نہیں تو سوچ سمجھ کر بلانا چاہئے تھا، جھوٹے الزامات کا جواب دینے آئی ہوں ، سنا جائے ۔