Tuesday, April 23, 2024

نقاب پوش موٹرسائیکل سواروں کی اندھادھند فائرنگ سے 2خواجہ سرا جاں بحق، 3زخمی

نقاب پوش موٹرسائیکل سواروں کی اندھادھند فائرنگ سے 2خواجہ سرا جاں بحق، 3زخمی
May 10, 2015
راولپنڈی (92نیوز) راولپنڈی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2خواجہ سرا جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے ہیں۔ واقعہ میں 2 راہگیر بھی زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سول ہسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔ راولپنڈی پولیس کے مطابق تھانہ وارث خان کے علاقے میں نامعلوم نقاب پوش موٹرسائیکل سواروں کی اندھادھند فائرنگ سے 2 خواجہ سرا موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں ایک کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، فائرنگ میں راہگیر بھی معمولی زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کےلئے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے۔