Friday, April 26, 2024

نفیسہ شاہ کی بلاول کا نام تاخیر سے ای سی ایل سے نکالنے پر تنقید

نفیسہ شاہ کی بلاول کا نام تاخیر سے ای سی ایل سے نکالنے پر تنقید
January 17, 2019
کراچی ( 92 نیوز) نفیسہ شاہ بلاول بھٹو زرداری کا نام ای سی ایل سے  تاخیر سے نکالنے پر خفا ہو گئیں ۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کا نام ای سی ایل سے تاخیر سے نکالنا  عدالتی احکامات کی خلاف ورزی ہے۔حکومت کا رویہ جارحانہ ہے۔ پیپلزپارٹی کی رہنما کا کہنا تھا کہ  سب جانتے ہیں جے آئی ٹی رپورٹ بنی گالا میں تیار ہوئی، شہزاد اکبر کی اپنی ساکھ کیا ہے؟، ان کی جعلسازی بڑا جرم ہے۔