Thursday, April 25, 2024

نفیسہ شاہ نے فواد چودھری ، شہزاد اکبر ، حماد اظہر کو بہروپیا قرار دیدیا

نفیسہ شاہ نے فواد چودھری ، شہزاد اکبر ، حماد اظہر کو بہروپیا قرار دیدیا
April 14, 2019

کراچی ( 92 نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری ، مشیر وزیر اعظم شہزاد اکبر اور حماد اظہر کو بہروپیا قرار دیدیا۔

نفیسہ شاہ نے کہا کہ پی آئی ڈی میں تین بہروپیوں نے پریس کانفرنس کی ، فواد چودھری جھوٹ بولنے والے روبوٹ ہیں ۔

رہنما پاکستان پیپلزپارٹی کا مزید کہنا تھا کہ  جہانگیر ترین منی لانڈرنگ کے ماسٹر ہیں ، نیب علیمہ آپا اور روبینہ باجی کو کیوں نہیں بلاتا۔

نفیسہ نے مزید کہا کہ نیب عمران خان کے فرنٹ مین شہزاد اکبر کے ماتحت ہے،شوکت خانم اسپتال کا فرانزک آڈٹ کرایا جائے۔