Friday, April 26, 2024

نفرت پر مبنی واقعات کی رپورٹ درج کرائی جائے : امریکی اٹارنی جنرل

نفرت پر مبنی واقعات کی رپورٹ درج کرائی جائے : امریکی اٹارنی جنرل
November 19, 2016

نیویارک (ویب ڈیسک) امریکہ میں سیاہ فاموں اور مسلمانوں کو ہراساں کرنے کے بڑھتے ہوئے واقعات پر امریکی اٹارنی جنرل بھی بول اٹھیں۔ کہتی ہیں نفرت پر مبنی واقعات کی رپورٹ درج کرائی جائے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی اٹارنی جنرل لوریٹا لنچ نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ نفرت کی نوعیت کے جرائم، ہراساں کرنے کے واقعات اور دھمکیوں سے متعلق اطلاعات باضابطہ طور پر درج کرائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ضرورت اِس بات کی ہے کہ ایسے واقعات کی اطلاع قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کے ساتھ ساتھ محکمہ انصاف کو دی جائیں تاکہ تفتیش کار اور استغاثہ کے اہلکار ان کے حقوق کے دفاع کے لیے اقدامات کر سکیں۔

ایف بی آئی کے اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ برس کے دوران نفرت پر مبنی جرائم کی شرح میں سات فیصد ضافہ ہوا جبکہ مسلمانوں کو نشانہ بنانے کے واقعات بڑھ کر سڑسٹھ فیصد ہو گئے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے کے بعد نفرت اور ہراساں کرنے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔