Thursday, April 25, 2024

نعیم رشید کو برطانوی اخبار نے بھی ہیروقرار دیدیا

نعیم رشید کو برطانوی اخبار نے بھی ہیروقرار دیدیا
March 16, 2019
لندن (92 نیوز ) نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں مسجد پر دہشتگردانہ حملے میں دوسروں کی جان بچاتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے بہادر پاکستانی نعیم رشید کو برطانوی اخبار نے بھی ہیرو قرار دےدیا۔ نیوزی لینڈ میں دہشت گردی کے بدترین واقعے میں    نعیم رشید نے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے  نمازیوں کو بچاتے ہوئے زندگی قربان کردی۔ برطانوی اخبار نے بھی شہید نعیم رشید کی قربانی کا اعتراف کرتے ہوئے ہیرو قرار دیا۔ نعیم رشید مسجد میں فائرنگ کرنے والے دہشتگرد کو قابو کرنے کی کوشش کرتے ہوئے زخمی ہوئے اور اسپتال پہنچ کر دم توڑ گئے ، دل دہلا دینے والے واقعے میں نعیم رشید کے بیٹے طلحہ نعیم بھی گولیوں کی زد میں آکر شہید ہوئے ، باپ بیٹے کا تعلق ایبٹ آباد سے ہے۔ طلحہ نعیم دوسری جانب شہید نعیم کی والدہ نے 92 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  انہیں جلد ازجلدویزا فراہم کیا جائے، بیٹے کے آخری دیدار کےلیے جانا چاہتی ہیں  ۔ نمازیوں کی جان بچاتہیرو قرار ے ہوئے شہید ہونے والےنعیم رشید کے بھائی ڈاکٹر خورشید  کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے بھائی پر فخر ہے، اللہ تعالیٰ  شہادت قبول فرمائے۔ شہید کے ماموں ڈاکٹر سلیم نے 92 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نعیم رشید  بہت ہی نیک انسان  اورباعمل مسلمان تھے، شہادت کے رتبے پر فائز ہوگئے۔ پروفیسر نعیم  2009 سے نیوزی لینڈ میں فیملی کے ہمراہ مقیم  تھے، نیوزی لینڈ کی نامور یونیورسٹی میں بطور معلم فرائض سرانجام دے رہے تھے، بیٹے طلحہ نعیم کی عمر 22 سال تھی جب کہ وہ انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کررہے تھے۔