Saturday, May 18, 2024

نعیم الحق کی چودھری شجاعت سے ملاقات،حکومتی معاملات مشاورت سے چلانے پر اتفاق

نعیم الحق کی چودھری شجاعت سے ملاقات،حکومتی معاملات مشاورت سے چلانے پر اتفاق
February 11, 2019
لاہور ( 92 نیوز ) مشیر وزیراعظم نعیم الحق نے چودھری شجاعت اور مونس الٰہی سے ملاقات کی جس میں حکومتی معاملات کو اتفاق رائے سے آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔ مشیر وزیر اعظم نعیم الحق نے لاہور میں چودھری شجاعت حسین سے ملاقات  کی ، دونوں رہنماؤں نے پنجاب کے بعد مرکز میں شراکت اقتدار پر بات چیت کی ۔ پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان  مسلم لیگ نےمعاملات کو اتفاق رائے سے آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا ، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری شجاعت حسین نے بتایا ق لیگ پی ٹی آئی کے ساتھ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ  بعض مخالفین حکومت کے ساتھ اتحاد سے متعلق جھوٹی افواہ پھیلا رہے ہیں ۔ مشیر وزیر اعظم نعیم الحق کا کہنا تھا کہ نیب قوانین میں ترامیم ہونی چاہئیں،چھ چھ سال کیس چلتے ہیں مگر فیصلہ نہیں آتا  ،  پروڈکشن آرڈرز پر کسی کو گالیاں نہیں دی جاسکتیں،  ہم چاہتے ہیں کہ آگے بڑھیں لیکن مسلم لیگ ن ہماری راہ میں رکاوٹ کھڑی کرنا چاہتی ہے ۔ چودھری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر ہونے والی ملاقات میں چودھری سالک،کامل علی آغااورباؤ رضوان بھی شریک تھے۔