Thursday, April 18, 2024

نعیم الحق کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور دعا، صدر ، وزیر اعظم کی شرکت

نعیم الحق کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور دعا، صدر ، وزیر اعظم کی شرکت
February 17, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی اور دیرینہ دوست مرحوم نعیم الحق کی روح کے ایصال ثواب کے لیے وزیر اعظم ہائوس میں فاتحہ خوانی اور دعا کی گئی۔ صدرعارف علوی بھی موجود تھے۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی اور دیرینہ دوست مرحوم نعیم الحق 2 روز قبل کینسر کے مرض کے باعث خالق حقیقی سے جا ملے تھے۔ وزیر اعظم ہائوس میں ان کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور دعا میں صدرعارف علوی، وزیر اعظم عمران خان، وفاقی وزراء، پارلیمنٹیرنز، پارٹی رہنماء اور مرحوم نعیم الحق کے اہل خانہ شریک تھے۔