Thursday, April 25, 2024

نعیم الحق کو سیاسی ٹویٹس نہیں کرنی چاہئیں ، فواد چودھری

نعیم الحق کو سیاسی ٹویٹس نہیں کرنی چاہئیں ، فواد چودھری
March 4, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا کہ نعیم الحق کو سیاسی ٹویٹس نہیں کرنی چاہئیں ۔ 92نیوز کے پروگرام نائٹ ایڈیشن میں  گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ نعیم الحق کو معلوم نہیں  ہوتا ڈیٹا کیا ہے ، اگر نعیم الحق کی فلاسفی پر جائیں  تو سارے ایم این اے ، ایم پی ایز کا تو تعلق ہی نہیں ۔ وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ نئے لوگوں کی وجہ سے  پارٹی بنی ہے ، عمران خان عقلمند آدمی ہیں ، نئے اور پرانے لوگوں کے چکر میں نہیں پڑتے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ تاثر ہے کہ غیر منتخب افراد  کیبنٹ میں بھی بہت زیادہ ہیں ، وزیر اعظم اسے جانتے ہیں اور سمجھتے ہیں ، اسی لئے اب وہ باقاعدگی سے اسمبلی میں آرہے ہیں ۔ فواد چودھری نے کہا کہ حکومت منتخب نمائندوں نے چلانے ہیں، غیر منتخب افراد خصوصاً جنہوں نے کبھی کونسلر کا الیکشن بھی نہ لڑا ہو  وہ سیاسی فیصلے نہیں کر سکتے ۔