Friday, May 10, 2024

نعیم الحق میرے قریب ، پی ٹی آئی کے 10 بانی ممبران میں سے تھے ، وزیر اعظم

نعیم الحق میرے قریب ، پی ٹی آئی کے 10 بانی ممبران میں سے تھے ، وزیر اعظم
February 15, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے اپنے دیرینہ ساتھی نعیم الحق کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نعیم الحق میرے بہت قریب ، دیرینہ ساتھی تھے ، وہ پی ٹی آئی کے 10 بانی ممبران میں سے تھے ۔ وزیر اعظم نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ میں اپنے دیرینہ ساتھی کی موت پر انتہائی افسردہ ہوں ،ان کا شمار پی ٹی آئی کے  10 بانی اور وفادار ترین  ممبران  میں ہوتا ہے ،پی ٹی آئی کی 23 سالہ جدوجہد میں وہ میرے شانہ بشانہ رہے ، وہ ہر اس  گھڑی میں ہمارے ساتھ رہے جب  ہم پر مشکل ترین وقت تھا ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آخری دو سالوں میں میں نے انہیں کینسر سے  عزم و ہمت کے ساتھ لڑتے ہوئے دیکھا ، آخر تک وہ  پارٹی کے امور اور کیبنٹ اجلاسوں میں شرکت کرتے رہے  ، ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء پر نہ ہو سکے گا۔