Friday, April 26, 2024

نعیم الحق انتقال کر گئے

نعیم الحق انتقال کر گئے
February 16, 2020
کراچی  ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور  نعیم الحق  کراچی میں انتقال کر گئے ۔ نعیم الحق کینسر کے مرض میں مبتلا تھے ، وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی  فواد چودھری نے نعیم الحق کے انتقال کی تصدیق کر دی ۔ فواد چودھری نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ نعیم الحق ایک شیر کی طرح کینسر سے لڑے ،وہ میرے بڑے بھائی ، دوست  تھے ،  میں ہمیشہ ان کی کمی محسوس کرتا رہوں گا، اللہ انہیں جوار رحمت میں جگہ دے ۔ نعیم الحق کی نماز جنازہ کل عصر کی نماز کے بعد عائشہ مسجد خیابان اتحاد کراچی میں ادا کی جائے گی۔