Friday, April 19, 2024

نظریہ پاکستان ٹرسٹ کیلئے حاصل کردہ اراضی کے معاوضے کی عدم ادائیگی، لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کو 14مئی کو پیش ہونے کا حکم دے دیا

نظریہ پاکستان ٹرسٹ کیلئے حاصل کردہ اراضی کے معاوضے کی عدم ادائیگی، لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کو 14مئی کو پیش ہونے کا حکم دے دیا
May 8, 2015
لاہور (92نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے نظریہ پاکستان ٹرسٹ کےلئے حاصل کردہ اراضی کا معاوضہ ادا نہ کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو چودہ مئی کو طلب کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عبادالرحمان لودھی نے یہ حکم انسٹیٹیوٹ آف اسلامک کلچر کی جانب سے دی گئی درخواست پر دیا۔ درخواست گزار ادارے کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ دوہزار نو میں بورڈ آف ریونیو نے دو کنال دس مرلے اراضی حاصل کی تھی لیکن 6سال گزرنے کے باوجود ابھی تک معاوضہ ادا نہیں کیا جا رہا ہے۔ ادارے کی جانب سے دی گئی درخواست میں عدالت کو یہ بھی بتایا گیا کہ متعدد بار معاوضے کی وصولی کےلئے رابطہ کیا گیا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ عدالت کے روبرو حکومت کی جانب سے بھی جواب پیش کیا گیا۔ محکمہ ریونیو کے افسر معاوضے کی ادائیگی کے بارے کوئی اطمینان بخش جواب نہ دے سکے۔ عدالت نے جواب کو غیرتسلی بخش قرار دیا اور وزیر اعلیٰ پنجاب کو چودہ مئی کو طلب کر لیا۔