Sunday, September 8, 2024

نظر ثانی فیصلے میں بھی شریف خاندان کو انصاف نہیں مل سکا:خواجہ سعد رفیق

نظر ثانی فیصلے میں بھی شریف خاندان کو انصاف نہیں مل سکا:خواجہ سعد رفیق
September 15, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ نظر ثانی فیصلے میں بھی شریف خاندان کو انصاف نہیں مل سکا۔ ،سپریم جوڈیشل کونسل سے رجوع کا مشورہ دیا گیا اور ہم نے نظر ثانی درخواست دیکرعدالت پراعتماد کا پیغام دیا کہ عمران خان کی گرفتاری سے حالات خراب ہوں۔

پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگومیں ان کا کہنا تھا  کہ نظر ثانی درخواست کے معاملے پر کئی آراء سامنے آئیں تاہم سپریم کورٹ جانے پر ہی اتفاق ہوا لیکن ایک بارپھر نوازشریف اور ان کے خاندان کو انصاف نہیں ملا۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ چند لوگ سمجھتے ہیں نواز شریف کو نااہل کر کے معرکہ مارا۔ حدیبیہ پیپر ملز کیس کو دوبارہ کھولنا غیر قانونی ہے۔ مختلف اطراف سے نیب پردباو ہے کہ قانون کو بالائے طاق رکھ کر کام کرے۔

کچھ لوگوں نے کہا عدلیہ اور وکلاء کے درمیان محاذ آرآئی کے پیچھے حکومت ہے۔ ایسے لوگ ملک سے مخلص نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے حلقہ 120 میں اپنی والدہ کی شاندار انتخابی مہم چلائی۔