Thursday, March 28, 2024

نظام کو رخصت کرنے سے آپ کے ہاتھ کچھ نہیں آنا ، شاہ محمود قریشی

نظام کو رخصت کرنے سے آپ کے ہاتھ کچھ نہیں آنا ، شاہ محمود قریشی
October 18, 2020
ملتان (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا نظام کو رخصت کرنے سے آپ کے ہاتھ کچھ نہیں آنا۔ ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے اپوزیشن پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا اپوزیشن اتحاد میں نہ لیڈر ایک ہے، نہ جھنڈا ایک ہے اور نہ منشور ایک ہے۔ بلاول اپنے بیانات سے کشمیریوں کی جدوجہد کو دھکا نہ دیں۔ معیشت کی بحالی کو روکنے کی آپ کی سازش کبھی پروان نہیں چڑھے گی۔ اپوزیشن کا کوئی تعمیری اور مشترکہ ایجنڈہ نہیں ہے ۔ ہم نے مریم نواز کو جلسے میں جانے سے نہیں روکا اور نہ ہی کسی رہنماء کو گرفتار کیا گیا ۔ اپوزیشن نے جلسے کی ناکامی کے خوف سے گرفتاریوں کا ڈرامہ رچایا ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن رہنماؤں کو تنقید کرتے ہوئے حدودوقیود کا خیال کرنا چاہیئے ۔ ریاست پاکستان پر تنقید نہیں کرنی چاہیئے ۔ اپوزیشن کا غیر فطری اتحاد ہے ۔ مولانا فضل الرحمان نے خالی اسٹیڈیم سے مکمل تقریر کی ۔ سی پیک کچھ قوتوں کو چبھتا ہے تاہم اس پر کام جاری رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی بہت بڑا چیلنج ہے ، قیمتوں میں استحکام لانے کے لئے کوشاں ہیں  کم پیداوار کے باعث گندم باہر سے منگوانی پڑی ۔ انشاء اللہ اگلے بجٹ میں جنوبی پنجاب کا الگ بجٹ کتابچہ ہو گا۔