Thursday, April 18, 2024

نظام شمسی کا سب سے چھوٹا سیارہ عطارد سفر کرتا زمین اور سورج کے درمیان آ گیا

نظام شمسی کا سب سے چھوٹا سیارہ عطارد سفر کرتا زمین اور سورج کے درمیان آ گیا
May 9, 2016
لاہور (92نیوز) نظام شمسی کا سب سے چھوٹا سیارہ عطارد آج زمین اور سورج کے بالکل درمیان سفر کر رہا ہے۔ ماہرین نے براہ راست سورج کو دیکھنے سے منع کیا ہے۔ عطارد کے سفر کو مغربی یورپ‘ شمال مغربی افریقا، شمالی اور جنوبی امریکا کے شہری مکمل طور پر دیکھ سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق زمین کے باسیوں کے پاس عطارد کے دیدار کا نایاب موقع ہے۔ نظامِ شمسی کا سب سے چھوٹا سیارہ آج زمین اور سورج کے درمیان سفر کرے گا۔ عطارد ساڑھے سات گھنٹے تک زمین اور سورج کے بالکل درمیان سفر کرے گا۔ سیارے کو پاکستانی وقت کے مطابق شام چار بج کر بارہ منٹ سے رات گیارہ بج کر بیالیس منٹ تک دیکھا جا سکتا ہے۔ عطارد کے اس ساڑھے سات گھنٹے کے سفر کو مغربی یورپ، شمال مغربی افریقہ اور شمالی و جنوبی امریکہ میں مکمل طور پر دیکھا جا سکے گا لیکن آسٹریلیا، مشرقِ بعید اور انٹارکٹکا میں موجود افراد اس نظارے سے محروم رہیں گے۔ دنیا بھر میں علمِ فلکیات میں دلچسپی رکھنے والے گروہوں اور تنظیموں نے خصوصی فلٹر والی طاقتور دوربینوں کی مدد سے یہ نظارہ دیکھنے کا اہتمام کیا ہے۔ ماہرین چشم نے خبردار کیا ہے کہ عطارد کے سفر کو صرف خصوصی گلاسز پہن کر دیکھا جائے۔