Sunday, September 8, 2024

نظارت میں لگنے والے آگ نے کئی گھروں کی جمع پونجی کے ساتھ بدعنوانیوں کے شواہد بھی جلا ڈالے

نظارت میں لگنے والے آگ نے کئی گھروں کی جمع پونجی کے ساتھ بدعنوانیوں کے شواہد بھی جلا ڈالے
January 13, 2016
  کراچی(92نیوز)کراچی کی نظارت میں آگ لگ جانے سے کئی گھروں کی جمع پونجی اور چھتیں چھن گئیں جبکہ نظارت میں ہونے والی بد عنوانیوں کے شواہد بھی مٹ گئے اس پراسرار آگ نے کیا کچھ جلا ڈالا۔ تفصیلات کےمطابق آنکھوں اورزبان دونوں سے دہائی دیتی یہ خاتون  نطارت میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں اپنی جھونپڑی اور بیٹی کا جہیز جل جانے پر بین کر رہی ہے۔ کراچی کی نظارت میں آگ کیسے اور کیوں لگی یہ تو اب تک معلوم نہیں کیا جا سکا لیکن اتنا ضرور ہوا کہ اس آگ نے نظارت سے متصل جھونپڑیوں اور یہاں کھڑی درجنوں گاڑیوں کو جلا کر راکھ کردیا فائر بریگیڈ نے اسے دوسرے درجے کی آگ قرار دیا اس کے باوجود عملہ تاخیر سے پہنچا۔ آگ کے دھوئیں کے ساتھ  نظارت میں کھڑی گاڑیوں میں سے سامان کی چوری اور بدعنوانیوں کے کئی شواہد بھی راکھ بن کر اڑ گئے۔