Friday, May 17, 2024

نصیرآباد:چارافرادکےقتل کےخلاف ورثاکااحتجاج،قومی شاہراہ بلاک کردی

نصیرآباد:چارافرادکےقتل کےخلاف ورثاکااحتجاج،قومی شاہراہ بلاک کردی
November 27, 2015
نصیرآباد(92نیوز)نصیرآبادمیں چارافرادکےقتل کےخلاف ورثانےاحتجاج کرتےہوئےقومی شاہراہ بلاک کردی جس کی وجہ سےسندھ پنجاب اوربلوچستان کی ٹریفک معطل رہی۔ تفصیلات کےمطابق گز شتہ روز نامعلوم مسلح افراد نےگھرمیں گھس کراندھادھند فائرنگ کرکےچارافرادکوقتل کردیا جس کےخلاف مقتولین کے ورثا نےاحتجاج کرتےہوئےقومی شاہراہ کومکمل بندکردیاجس کی وجہ سے سندھ پنجاب اوربلوچستان کی ٹر یفک معطل ہوگئی۔ مظاہرین نےمیڈیاکو بتایاکہ پولیس کےبروقت کارروائی نہ کرنے کی وجہ سے ہمار ے افراد قتل ہوئے ہیں انہوں نےکہاکہ پولیس کواطلاع دی گئی مگرروایتی طورپرپولیس وقت پر نہ پہنچی۔ متاثرین کاکہناتھا کہ ابھی بھی مسلح افراد ان کی تاک میں بیٹھے ہیں۔ ادھرقائم مقام ڈی پی اوشاہدکمال نے بتایاکہ چھ مشتبہ افراد کوگرفتارکرلیاہےاورمزیدملزموں کی گرفتاری کےلئے چھاپے مارےجارہے ہیں ان کاکہناتھاکہ ورثاکےساتھ انصاف کیاجائےگا۔