Saturday, May 11, 2024

نصرت شہباز کو اشتہاری قرار دینے کے اشتہارات آویزاں

نصرت شہباز کو اشتہاری قرار دینے کے اشتہارات آویزاں
November 5, 2020

لاہور(92 نیوز)منی لانڈرنگ ریفرنس میں شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز  کو اشتہاری قرار دینے کے اشتہارات آویزاں کر دیے گئے ۔ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے باوجود نصرت شہباز  پیش نہ ہوئیں۔

منی لانڈرنگ ریفرنس میں بڑی پیش رفت سامنے آگئی ، شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز کو اشتہاری قرار دینے کے اشتہارات آویزاں کردیئے گئے، نیب کے تفتشی افسر نے عدالت کے باہر اشتہار آویزاں کردیا ۔

احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے نصرت شہباز کے خلاف اشتہاری قراردینے کی کارروائی کا حکم دیا تھا  ،عدالت میں عدم پیشی کے باعث نصرت شہباز کے خلاف کارروائی کا حکم دیا گیا ہے ۔

اشتہارمیں لکھا گیا ہے کہ نصرت شہباز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ، ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے باوجود نصرت شہباز  پیش نہیں ہوئیں۔

نصرت شہباز کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔