Sunday, September 8, 2024

نصرت سحر عباسی کی اقلیتوں کی کمیٹی سے متعلق قرارداد مسترد

نصرت سحر عباسی کی اقلیتوں کی کمیٹی سے متعلق قرارداد مسترد
November 13, 2018
کراچی (92 نیوز) سندھ اسمبلی میں اقلیتوں کی بہبود کے لئے قائم کمیٹی میں اپوزیشن اراکین کو شامل نہ کرنے پر گرما گرمی ہو گئی۔ نصرت سحر عباسی نے کمیٹی میں شامل پانچ مسلم ممبرز کو ہٹانے سے متعلق قرارداد اسمبلی میں پیش کی، جیسے مسترد کردیا گیا۔ نصرت سحرعباسی نے قرارداد پیش کی کہ اقلیتوں کی بہبود کے لئے قائم کمیٹی میں شامل پانچ مسلم ممبرز کو ہٹایا جائے اور کہا کہ کمیٹی غیر آیئنی اور غیر قانونی ہے۔ یہ شکوہ بھی کیا کہ حزب اختلاف سے کسی اقلیت کے رکن کو کمیٹی میں شامل نہیں کیا گیا۔ وزیر بلدیات نے کہا کہ حکومت کا اختیار ہے کہ وہ کمیٹی میں جس کو چاہے شامل کریں۔ اسی بات کو لیکر بات بڑھ گئی۔ نصرت سحرعباسی کی  قرارداد کثرت رائے سے مسترد کر دی گئی جس پر اپوزیشن اراکین نے شدید احتجاج کیا اور اجلاس سے واک آوٹ  گر گئے۔