Friday, April 26, 2024

نصرت بی بی اور اعظم ہی تشدد کاشکار طیبہ کےوالدین ہیں : ڈی این اے رپورٹ

نصرت بی بی اور اعظم ہی تشدد کاشکار طیبہ کےوالدین ہیں : ڈی این اے رپورٹ
January 17, 2017
اسلام آباد(92نیوز)آخر کارگھریلو تشدد کا شکار طیبہ کے والدین کا پتہ چل ہی گیا محمد اعظم اور نصرت بی بی ہی طیبہ کے والدین ہیں۔ ڈی این اے کی رپورٹ نے دعویدار والدین کو پھر کڑے امتحان میں ڈال دیا۔ تفصیلات کےمطابق طیبہ کے والدین کون ہیں 20روز کے بعد یہ معمہ حل ہو ہی گیا طیبہ کے والدین وہی محمد اعظم اور نصرت بی بی نکلے جو اسے سپریم کورٹ لائے۔ ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹ نے سب بتادیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک ہفتہ قبل طیبہ محمد اعظم اور نصرت بی بی سمیت پانچوں دعویدار والدین کے ڈی این اے کےلئے نمونے پولیس فرانزک سائنس لیبارٹری میں بھیجے گئے۔ جہاں ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹ تیار ہوگئی جس کے مطابق جڑانوالہ کے رہائشی محمد اعظم اور نصرت بی بی ہی طیبہ کے والدین ہیں۔ ذرائع کے مطابق فرانزک سائنس لیبارٹری نے ڈی این اے رپورٹ متعلقہ پولیس تھانے کے حوالے کردی ہے یہ رپورٹ سپریم کورٹ میں بھی پیش کی جائیگی طیبہ کو تو والدین مل گئے لیکن ان دعویدار والدین کا کیاجنہیں یہ آس تھی کہ شاید طیبہ ان کی بیٹی ہے ۔ ان کی بیٹی کہاں اور کس حال میں ہے اور کب ملیگی؟؟ان کا انتظار ابھی ختم نہیں ہوا۔