Wednesday, April 24, 2024

نصرت آرا عرف بل بتوڑی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں

نصرت آرا عرف بل بتوڑی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں
March 3, 2019
لاہور ( 92 نیوز ) بچوں کے پسندیدہ ڈرامے ''عینک والا جن '' کی کردار نصرت آرا عرف بل بتوڑی طویل علالت کے بعد لاہور میں چل بسیں ۔ نصرت آراء بیگم کو اقبال ٹاؤن کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ بچوں کے پسندیدہ ڈرامہ سیریل عینک والا جن میں ہامون جادوگر کی بہن اور مشہور کردار بل بتوڑی عرف اداکارہ نصرت آراء 65 برس کی عمر میں طویل علالت کے بعد لاہور کے جناح ہسپتال میں انتقال کرگئیں۔ نصرت آرا گزشتہ برس سے فالج جیسے مرض میں مبتلا تھیں ۔انتہائی مفلسی کی زندگی گزارنے والی نصرت آرا کا پنجاب بیت المال کی جانب سے دیے جانےوالے وظیفے پر علاج کیا جارہا تھا تاہم آج صبح پڑنے والا دل کا دورہ جان لیوا ثابت ہوا۔ نصرت آرا کو اقبال ٹاؤن کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا ۔ شہریوں کی بڑی تعداد نے جنازے میں شرکت کی ۔