Friday, May 17, 2024

نصراللہ دریشک پر الزام لگانے والے ڈپٹی کمشر خودکرپشن میں ملوث

نصراللہ دریشک پر الزام لگانے والے ڈپٹی کمشر خودکرپشن میں ملوث
September 15, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) ممبر قومی اسمبلی نصراللہ دریشک پر تبادلوں کے لئے دباؤ ڈالنے الزام لگانے  والے ڈپٹی کمشنر اللہ دتہ وڑائچ خود کرپشن میں ملوث نکلے۔ ڈسٹرکٹ پبلک سکول کو چلانے والی این جی او پر لاکھوں روپے کے غبن کے الزام میں پابندی لگائی گئی۔ سابق ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا نے کرپشن میں ملوث این جی سے غبن کئیے گئیے۔ پیسوں کی ریکوری کی سفارش کی۔ ڈپٹی کمشنر حافظ آباد اللہ دتہ وڑائچ نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے کرپشن میں ملوث این جی او کو بحال کرکے سکول کے معاملات سونپ دئیے۔ ڈپٹی کمشنر کو سکول کے فنڈز سے 29 لاکھ روپے مالیت کی گاڑی بطور تحفہ دی گئی ۔ اللہ تہ وڈائچ کو گاڑی بطور تحفہ دینے کی منظوری سکول کے بورڈ اجلاس میں لی گئی ۔ بورڈ اجلاس کے منٹس کے مطابق گاڑی کا مطالبہ ڈپٹی کمشنر نے بورڈ حکام سے خود کیا۔ اس سے قبل  ڈپٹی کمشنر اللہ دتہ وڑائچ نے تحریک انصاف کے ایم این اے نصراللہ دریشک پر پٹواریوں کے تبادلوں کے لئے دباؤ ڈالنے کا الزام لگایا  تھا۔