Thursday, May 9, 2024

نصب العین سائلین کی داد رسی ہے ، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

نصب العین سائلین کی داد رسی ہے ، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ
January 6, 2020
لاہور ( 92 نیوز) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ  جسٹس مامون رشید کا کہنا ہےکہ ہمارا نصب العین  عام سائلین کی داد رسی ہے ، اس ایک سال میں جوڈیشل افسران کےلئے تربیت بہت ضروری ہے، انکا مزید  ہر جج ہر سال ٹریننگ حاصل کرے تاکہ وہ دور حاضر کے قوانین سیکھ سکے۔ پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں منعقد کیا گیا جنرل ٹریننگ پروگرام جس میں تربیتی کورس کے افتتاحی سیشن سے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ   مامون رشید شیخ نے خصوصی شرکت کی ۔ اپنے خطاب میں انکا کہنا تھا کہ ہمارے جوڈیشل اکیڈمی کو اعزاز حاصل ہے کہ یہاں ملک بھر سے جوڈیشل افسران اور لاء افسران تربیتی کورسز کےلئے آتے ہیں ، جوڈیشل افسران جو کچھ بھی پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں سیکھتے ہیں اس کا عملی نفاذ ضروری ہے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہہمیں کبھی اپنا نصب العین  نہیں بھولنا چاہیے،ہمارا نصب العین عام سائلین کی داد رسی ہے،ہر جج ہر سال ٹریننگ حاصل کرے تاکہ وہ دور حاضر کے قوانین سیکھ سکیں۔ تقریب میں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مامون رشید شیخ کے علاوہ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ عبدالستار، ڈی جی پنجاب جوڈیشل اکیڈمی حبیب اللہ عامر نے بھی شرکت کی ۔