Friday, April 26, 2024

نصابی کتابوں میں نبی کریم ﷺ کے نام کے ساتھ خاتم النبیین لکھنے کی قرارداد سینیٹ میں منظور

نصابی کتابوں میں نبی کریم ﷺ کے نام کے ساتھ خاتم النبیین لکھنے کی قرارداد سینیٹ میں منظور
June 24, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) نصابی کتابوں میں نبی کریم کے نام کے ساتھ خاتم النبیین لکھنے کی قرارداد سینیٹ میں بھی منظور ہو گئی۔ قرارداد جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے پیش کی۔ ایوان نے متفقہ طور پر منظور کر لی۔ قبل ازیں قومی اسمبلی نے تمام نصابی کتابوں میں جہاں جہاں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نام مبارک آتا ہے کے ساتھ لفظ خاتم النبین لکھنے پر متفقہ قرارداد منظور کی تھی۔ قومی اسمبلی اجلاس میں مسلم لیگ ن کے رکن نورالحسن تنویر نے ایک قرارداد کا مسودہ وزیر مملکت علی محمد خان کے حوالے کرتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ ایوان  یہ قرارداد منظور کرے کہ جہاں جہاں نبی آخرالزمان حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نام آتا ہے اس کے ساتھ خاتم النبین کا لفظ لازمی لکھا جائے۔ وزیرمملکت علی محمد خان نے متفقہ قرارداد ایوان میں پیش کی تھی جس میں کہا گیا کہ  تمام درسی کتابوں  میں  جہاں جہاں محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نام مبارک آتا ہے اس کے ساتھ لفظ خاتم الانیبین لکھنا، پڑھنا اور بولنا لازمی ہو گا۔ امجد نیازی نے کہا کہ آخری خطبہ میں نبی پاکؐ نے واضح کردیا تھا کہ ان کے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا اور وہ آخری نبی اور رسول  ہیں۔ ایوان نے قرارداد اتفاق رائے سے منظور کی ۔