Thursday, May 2, 2024

نشے میں دھت لڑکیوں نے گاڑی ڈھابے پر چڑھادی ، ایک شخص جاں بحق

نشے میں دھت لڑکیوں  نے گاڑی ڈھابے پر چڑھادی ، ایک شخص جاں بحق
September 29, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز )اسلام آباد میں شراب کے نشے میں دھت دو خواتین  نے گاڑی سڑک کنارے ڈھابے پرچڑھا دی ، ڈھابے کے باہر چارپائی پرسویا ملازم  اجمل وہاب گاڑی کی ٹکر سے موقع پر ہی جاں بحق ، دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔ پولیس نے دونوں لڑکیوں کوگرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا جبکہ مقدمے کے اندراج کے صرف 2گھنٹوں کے اندر ہی ملزمہ کو ضمانت پر رہا کردیا گیا۔ نشہ   بنا  ایک بار پھر   موت کی  وجہ ، شراب کے   نشے میں دھت   دو خواتین ن ے روڈ پر گاڑی کے کرتب دکھاتے دکھاتے گاڑی سڑک کنارے ڈھابے پر چڑھا دی  ۔ تیز  رفتار  گاڑی کی ٹکر سے ایک نوجوان  اجمل وہاب موقع پر جان بحق  جبکہ  بصیر خان شدید زخمی ہو گیا  ۔ جان بحق  نوجوان کی لاش اور زخمی کو پمز ہسپتال  منتقل  کر دیا  گیا ہےْ ، پولیس نے موقع    سے دونوں لڑکیوں کو نشے کی حالت میں گرفتار  کیا ۔ تھانہ شالیمار پولیس نے واقعہ کی  ایف آئی آر  درج کر کے تفتیش ہومیسائیڈ یونٹ کے سپرد کی ۔ سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹ ملک محمد عمران نے 50 ہزار رپورے کے مچلکوں کے عوض ملزمہ زکیہ رشید کی  ضمانت منظور  کر لی ،  یوں  نشے کی حالت میں دو مزدوروں کو  گاڑی سے کچلنے والی لڑکی مقدمے کے انداج کے صرف  دو گھنٹوں کے اندر  ہی آزاد ہو گئی۔