Wednesday, May 8, 2024

نشہ کرنے کیلئے دوستوں اپنا ہی دوست قتل کردیا

نشہ کرنے کیلئے دوستوں اپنا ہی دوست قتل کردیا
February 10, 2020
لاہور ( 92 نیوز) نشہ کرنے کیلئے دوستوں نے اپنا ہی دوست قتل کردیا، لاہور میں امام مسجد کے بیٹے کے قتل اور لاش نالے سے ملنے کے کیس میں پیشرفت ہو گئی ، پولیس ذرائع کا کہنا ہے مقتول کے دوستوں نے قتل کا اعتراف کرلیا، ملزموں نے آئس نشہ خریدنے کیلئے حمدان کوقتل کیا، ملزمان مقتول کا موبائل فروخت کرنا چاہتے تھے۔ شیراکوٹ میں قتل ہونے والے حافظ حمدان کی کیس کی تفتیش کا معاملہ سلجھ گیا ، مقتول کے لواحقین نے پولیس کی جانب سے کی گئی تفتیش پر عدم اعتماد کردیا ، حافظ حمدان کے والد کا کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے ابھی تک میرے بیٹے کے اصل قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا گیا ۔ پولیس کی جانب سے  آئس کے نشے کے پیچھے میرے بیٹا کے قتل کی  کہانی من گھڑت ہےمعاملہ کی چھان بین سی آئی اے کرے۔ اس سے پہلے پولیس کی جانب سے دوملزمان کو گرفتار کرنے کا بتایا گیا تھا،جنہوں نے قتل کرنے کا اعتراف بھی کرلیا  ہے ، پولیس  کے مطابق مقتول کے دوستوں اویس اور عبداللہ نے  آئس نشہ خریدنے کی غرض سے قتل کیا ہے  ۔ مقتول کے والد کا مزید کہنا تھا کہ  پولیس کی جانب سے ابھی تک انکے بیٹے کی پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی  نہیں دی گئی ۔