Wednesday, April 24, 2024

نشہ ایک لعنت ہے : فیصل آباد میں نشے کے خاتمے کیلئے آگاہی واک کا انعقاد

نشہ ایک لعنت ہے : فیصل آباد میں نشے کے خاتمے کیلئے آگاہی واک کا انعقاد
May 9, 2015
فیصل آباد (92نیوز) معاشرے میں نشے کو ختم کرنے کے لیے فیصل آباد میں آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا جس میں سکول کے طلبہ نے بھی شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق نجی این جی او کی جانب سے واک ضلع کونسل چوک سے شروع ہو کر چوک گھنٹہ گھر پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ واک میں اینٹی نارکوٹکس کے اہلکاروں اور سکول کے طلباءنے بھی شرکت کی۔ واک کے شرکاءنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر نشے کی لعنت کے خلاف نعرے درج تھے۔ واک کے شرکاءکا کہنا تھا کہ نشے کو معاشرے میں مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے آگاہی بہت ضروری ہے۔ نشہ کی لعنت کو ختم کر کے ہی ہم صحت مند معاشرے تشکیل دے سکتے ہیں۔