Friday, May 3, 2024

نشوہ ہلاکت کیس ، عبوری ضمانت مسترد ہونے پر ملزم ڈاکٹر عطیہ اور شرجیل عدالت سے فرار

نشوہ ہلاکت کیس ، عبوری ضمانت مسترد ہونے پر ملزم ڈاکٹر عطیہ اور شرجیل عدالت سے فرار
May 3, 2019
کراچی (92 نیوز) کراچی کی سٹی کورٹ میں نشوہ ہلاکت کیس کی سماعت کے دوران عبوری ضمانت مسترد ہونے پر دونوں ملزم ڈاکٹر عطیہ اور شرجیل عدالت سے فرار ہوگئے۔ کراچی کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت میں نشوہ ہلاکت کیس کی  سماعت ہوئی۔ عدالت نے ملزم ڈاکٹر عطیہ اور شرجیل کی ضمانت منسوخ کر دی۔ ضمانت منسوخ ہونے پر دونوں ملزم گرفتاری سے بچنے کے لئے عدالت سے فرار ہو گئے۔ دونوں ملزموں نے سندھ ہائی کورٹ سے ضمانت حاصل کر رکھی تھی۔ اس مقدمہ میں اسپتال کے مالک عامر چشتی اور فرحان چشتی بھی ہائی کورٹ سے ضمانت حاصل کر چکے ہیں۔ مجموعی طور پر بیس سے زائد ملزمان کو اس مقدمے میں شامل کیا گیا ہے۔چند ملزم گرفتار ہیں جبکہ باقی ملزم مفرور ہیں۔